ابنا: خبروں کے مطابق چار سو افراد پر مشتمل ايم کے او کے دہشت گردوں کا يہ گروہ ، دوشنبے کي صبح اشرف چھاؤني سے نکل کر بغداد ائر پورٹ کے قريب واقع ليبرٹي چھاؤني ميں پہنچ گيا ہے۔
عراق کے پوليس اہل کاروں نے دہشت گرد گروہ ايم کے او کے ان اراکين کے سامان کي تلاشي کے دوران دھماکہ خيز مواد بر آمد کئے ہيں۔ ايم کے او کے دہشت گردوں کو عراق سے نکالنے کے سلسلے ميں اقوام متحدہ اور عراق کے درميان ہونے والے معاہدے کے تحت اب تک ايم کے او کے تين گروپ اشرف چھاؤني سے نکالے جا چکے ہيں۔
عراقي حکومت کے اعلان کے مطابق مئ دو ہزار بارہ کے دوسرے ہفتے تک اشرف چھاؤني کو دہشت گرد گروہ ايم کے او کے اراکين سے خالي کرنے کا کام ختم ہو جائے گا۔
دہشت گرد گروہ ايم کے او نے برسوں پہلے سے عراق کے ديالہ صوبے کي اشرف چھاؤني کو اپنا ہيڈکوارٹر بنا رکھا تھا۔ دہشت گرد گروہ ايم کے او ، ايران کے خلاف کارروائيوں کے علاوہ ، صدام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عراقي عوام کے خلاف بھي بھيانک جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔
.......
/169